وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا ضلع خیبرمیں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو خراج عقیدت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تختہ بیگ ضلع خیبر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔ پیر کو پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم […]

Continue Reading

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24 کے لئے محصولات کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا

ایف بی آر نے مالی سال2023-24 کے لئے مقررہ ہدف 9252 ارب روپے کے مقابلہ میں 9306 ارب روپے کے محصولات جمع کرلئے،یوں سالانہ ہدف سے 54 ارب روپے زیادہ جمع کئے گئے۔اعداد و شمار کی مطابقت کے بعد ریوینیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔گذشتہ سال کے مقابلہ میں محصولات کی وصولی میں تیس فیصد […]

Continue Reading

صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےگزشتہ روز فنانس ترمیمی بل 2024 ایوان صدر کو بھجوایا گیا تھا۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرٹیکل 75 کے […]

Continue Reading

کراچی: پکنک پر جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور دو خواتین سمیت […]

Continue Reading

پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے: عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر اقتصادی سمیت ہر طرح کی پابندیاں لگوانے کی ایک اور قرارداد پی ٹی آئی کا اگلا ہدف ہے۔ یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا […]

Continue Reading

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 15سے زائد قیدی فرار

ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 15سے زائد قیدی فرار ہو گئے۔ ایس پی محمد ریاض مغل کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ میں قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہو گئے۔ ایس پی محمد ریاض مغل کا کہنا ہے کہ جیل میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک قیدی ہلاک بھی ہوا۔ انہوں نے بتایا […]

Continue Reading

کندھ کوٹ،پولیس موبائل کو حادثہ،4اہلکار جاں بحق 3زخمی

کندھ کوٹ میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں سوار 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے،پولیس موبائل ٹائر راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ کر کھائی میں جا گری، کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کشمور کے سکواڈ کی گاڑی حادثے کا […]

Continue Reading

لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ3گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ، ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے،ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10جولائی سے10ستمبرتک ہوگا۔اس حوالے سے لاہور ائیرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے جس کی […]

Continue Reading

بجٹ میں پراپرٹی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے فیڈرل ایکسائز ٹیکس عائد

وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور انتقال پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس (ایف ای ڈی) لگا دیا گیا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے وفاقی بجٹ میں ایک سے دو ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاکھ اور دو ہزار […]

Continue Reading

ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو قومی اسمبلی میں 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مل گئی۔ رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ رہنما ایم کیو ایم امین الحق کو آئی ٹی اور جاوید حنیف کو تجارت کی قائمہ […]

Continue Reading