ٹرمپ کی جیت پر اسرائیل میں مبارکباد کے بل بورڈز آویزاں

INTERNATIONAL
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 1 Second

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر اسرائیل میں مبارک باد کے بل بورڈ آویزاں ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مبارک باد کے بل بورڈز آویزاں کیے جارہے ہیں۔

بل بورڈز پر ڈونلڈ ٹرمپ  کو مبارک دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل کو عظیم بناؤ، ساتھ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بھی موجود ہے۔

ٹرمپ کی جیت پر اسرائیل میں مبارکباد کے بل بورڈز آویزاں
یروشلم میں ایک عمارت پر آویزاں بل بورڈ— فوٹو: رائٹرز

خیال رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں538 میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگوں کو ختم کروں گا۔ 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %