کملا حکومت مشرق وسطیٰ پر حملہ کردے گی‘، ٹرمپ نے مسلمانوں سے ووٹ مانگ لیا

انٹرنیشنل
0 0
Spread the love
Read Time:45 Second

امریکی صدراتی انتخابات میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے اور ڈیموکریٹک امیدوار  کملا ہیرس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

امریکا کی مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور اس دوران ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی بیان میں کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ دیں اور امن واپس لائیں۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے ریاست مشی گن کے مسلم ووٹرز کو کہا کہ عرب اور مسلمان امن چاہتے ہیں، کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ مشرق وسطیٰ پرحملہ کردیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ لاکھوں مسلمانوں کو قتل کردیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ کملا ہیرس اور ان کی جنگجو کابینہ تیسری عالمی جنگ شروع کردیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %