0
0
Read Time:28 Second
پاک بحریہ نے مقامی طورپر تیاربیلسٹک میزائل کا بحری جنگی جہاز سے کامیاب تجربہ کرلیا۔
350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درست نشانہ بناسکتا ہے۔
میزائل جدید نیویگیشن سسٹم کی بدولت اپنی سمت اور رفتار تبدیل کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، بحریہ کے سینیئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔
صدرپاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ سروسز چیفس نے بھی کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اورسائنسدانوں کومبارکباد دیْ