اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی نسلی کشی کا مشورہ دینے والے پروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

INTERNATIONAL اسرائیل حماس جنگ
0 0
Spread the love
Read Time:51 Second

جنگی جرائم پراکسانے والے اسرائیلی پروفیسرزکوبرطرف کیاجائے، پروفیسر عزی رابی جیسےافرادکو اسرائیلی حکومت سزادے: عفر کاسف/ فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف نے یونیورسٹی پروفیسر کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے پر انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

عفر کاسف نے فلسطینیوں کے قتل عام کے مذمت کی اور کہا کہ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسرعزی رابی نے اسرائیلی حکومت کو مشورہ دیا کہ فلسطینیوں کو بھوک یا نسل کشی سےختم کریں۔

اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی نسلی کشی کا مشورہ دینے والے پروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ کردیا
عفر کاسف کی ٹوئٹ کا عکس

عفر کاسف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جنگی جرائم پراکسانے والے اسرائیلی پروفیسرزکوبرطرف کیاجائے، پروفیسر عزی رابی جیسےافرادکو اسرائیلی حکومت سزادے۔ 

واضح رہے کہ عفر کاسف کا تعلق اسرائیل کی بائیں بازو کی عرب نژاد اکثریت رکھنے والی جماعت سے ہے اور وہ اکثر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔

عفر کاسف نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پٹیشن پر بھی دستخط کیے تھے۔ 

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %