فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں اسکول کھلنےکے اوقات تبدیل

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:51 Second

فضائی آلودگی کے باعث لاہور میں اسکول کھلنے کے اوقات تبدیل کردیےگئے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ بچوں کے لیے اسکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔ اسکول کھلنےکا نیا وقت 28 اکتوبر تا31 جنوری 2025 تک رہےگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی، آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں 31 جنوری 2025 تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے عوام سے کہا ہےکہ اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں کی کھڑکیاں ، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق حفاظتی اقدامات شہریوں کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے ہیں۔ شہری گاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ کروائیں اور اسموگ میں مزید اضافہ نہ کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %