فخرزمان نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق تنقید پر شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

کھیل
0 0
Spread the love
Read Time:53 Second

لاہور:کرکٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق تنقید پر شوکاز نوٹس کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا۔

فخر زمان نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی سلیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق تنقید کی تھی۔

فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا۔

فخرزمان نے کہا کہ میں پی سی بی کے ماتحت ہوں اور فیصلوں کو قبول کرنا میرا فرض ہے، بابر اعظم کے بارے میں لکھنا کسی کو تنقید کا نشانہ بنانا یا کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا۔

شوکاز نوٹس کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال ہے، ساتھی کھلاڑی سمجھ کر بات کی، میرا مقصد صرف یہ تھا کہ مشکل وقت میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھا۔

فخر زمان نے کہا کہ پی سی بی ہمارا ادارہ ہے، ہم اس کی عزت کرتے رہیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %