0
0
Read Time:39 Second
لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت بھجوانے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت لاہورکے جج زبیر شہزاد کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی۔
وزیر اعظم کے نمائندے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی تھی کہ ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا جائے، اینٹی کرپشن عدالت میں نیب ریفرنس کی منتقلی پر اعتراض نہیں ہے۔
عدالت نے پہلے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں نیب ترمیم کی روشنی میں رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں بھجوانے کا حکم دے دیا ۔