اسلام آباد اور مینارپاکستان سمیت ہر جگہ احتجاج کریں گے ،قوم کو نکلنا پڑے گا،عمران خان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 12 Second

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین نے کہا ہے اس وقت 3 ایمپائرز اور 3 ہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پی ڈی ایم کو اس لئے ساتھ ملا رکھا ہے کہ انہیں پاور میں رہنے کیلئے ایک دوسرے کی ضرورت ہے اب ہم جلسے نہیں بلکہ اسلام آباد اور مینار پاکستان سمیت ہر جگہ احتجاج کریں گے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ جو ہو رہا ہے یہ تین ایمپائرز اور تین کھلاڑی بھی ہیں چوتھی ان کے ساتھ پی ڈی ایم

ملی ہوئی ہے ان سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے قاضی فائز عیسیٰ نے پہلے سے ہی توسیع کا منصوبہ بنا رکھا تھا ہمارا انتخابی نشان لینے کا چیف جسٹس کا فیصلہ جانبدارانہ تھا سپریم کورٹ کے ججوں نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے میں یہ واضح کر دیا ہے ، نون لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی پارٹیاں ہیں ان کے پارٹی الیکشن کو کوئی نہیں پوچھتا ہمارے تین پارٹی انتخابات کالعدم قرار دئیے گئے چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے کہ جس دن الیکشن فراڈ کھلا اس پر آرٹیکل 6 لگے گا انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں دونوں کا مفاد توسیع میں ہے ، چیف جسٹس نے ٹریبونلز کی بجائے الیکشن کمیشن کے امپائرز کا فیصلہ کروا دیا تاکہ دو تہائی اکثریت حکومت کو دی جا سکے چیف جسٹس اب 63 اے کے پیچھے پڑ گیا ہے تاکہ فلور کراسنگ کو جائز قرار دیا جا سکے اور انہیں توسیع مل سکے ، انہوں نے کہا کہ تھرڈ امپائر بی توسیع چاہتا ہے اس کے لئے اسے پی ڈی ایم کی ضرورت ہے ان کو پاور میں رہنے کیلئے ایک دوسرے کی ضرورت ہے اپنے اقتدار کے لئے یہ سپریم کورٹ، قانون کی بالادستی اور جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں ملک تباہ ہوتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ان سب کی جائیدادیں اور پیسہ باہر ہے قوم ایک ایک ڈالر کی بھیک مانگ رہی ہے ملک میں اخلاقیات کا قتل ہو رہا ہے ادارے تباہ ہو چکے ہیں انہوں نے ہمیں این او سی نہیں دینا ہم احتجاج کریں گے این او سی دے بھی دیا تو انہوں نے ہمیں شہر سے باہر بھیج دینا ہے اور 6 بجے کا وقت دے کر سڑکیں بلاک کر دینی ہیں ہم اسلام اباد اور مینار پاکستان پر بھی احتجاج کریں گے پاکستان کے لئے اب قوم کو نکلنا پڑے گا اب صرف احتجاج کریں گے قوم اور نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ اپنے ملک اور مستقبل کے لئے نکلیں 10 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %