0
0
Read Time:26 Second
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے روس کے سفیر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران خطے، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ روس کے ساتھ کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، روس خطے کا ایک اہم ملک ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔