این ایل آئی کی ٹیم نے جشن آزادی پاکستان پولو کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ وہاب شہید پولو گراؤنڈ جوٹیال میں جشن آزادی پاکستان پولو کپ کا فائنل میچ این ایل آئی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا سکور 3-3سے برابر رہا۔جیوری نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے 7منٹس کا اضافی وقت دیا جس میں این ایل آئی ٹیم نے ایک مزید گول کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔
یوں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے این ایل آئی ٹیم نے گلگت بلتستان سکاؤٹس کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔رواں سال این ایل آئی ٹیم کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ میں بھی فاتح ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی ۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان تھے ۔انہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ،جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ میں 17 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں چترال کی دو مہمان ٹیمیں بھی شامل تھی ۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کمانڈر ایف سی این میجر جنرل کاشف خلیل کی جانب سے کیا گیا اور پولو ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے اس کے انعقاد کو یقینی بنایا۔