0
0
Read Time:32 Second
داتا بار لاہور سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی پڈعیدن تھانے پہنچ گئی۔
پولیس کو بیان دیتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ ماموں سے ناراض ہو کر داتا دربار سے آئی تھی، ایک خاتون بیٹی بنانے کا جھانسہ دے کر پڈعیدن لے آئی۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ پڈعیدن لا کر خاتون نے اپنے بیٹے سے میرا زبردستی نکاح کرا دیا، میں اپنے گھر حاجی کیمپ لاہور جانا چاہتی ہوں۔
پولیس نے کہا کہ لڑکی کے بیان پر تفتیش کی جا رہی ہے، لڑکی کے ماموں سے لاہور میں رابطہ کیا گیا ہے، لڑکی کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔