پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب ہوٹل بند کردیئے گئے، شرکاء کو کھانا و رہائش دینے پر پابندی عائد

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 45 Second

اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے قریب ہوٹل بند کرواتے ہوئے شرکاء کو کھانا و رہائش دینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقہ سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف تمام ہوٹل، دکانیں اور گیسٹ ہاؤس بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا، اس سلسلے میں سنگجانی پولیس کی جانب سے 7 سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے آرڈر جاری کیے گئے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا، جس کے تحت کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا، تھانہ سنگجانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی جلسہ گاہ کے قریب سے بارودی مواد برآمد ہوگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا، وفاقی دارالحکومت میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے پاس سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر ، ڈیٹونیٹر اور ہم برآمد ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں، پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا تاہم جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، ، جلسے کی سکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %