0
0
Read Time:46 Second
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ دفاع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کا پاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
مریم نواز نے 6 ستمبر کے موقع پر کہا ہے کہ شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دھرتی کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنے والے محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں، عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یومِ دفاع پر مقبوضہ کشمیر کے نہتے لوگوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
حمزہ شہباز کا پیغام
سابق وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قربانیوں اور ملک کی بے لوث خدمت کا کوئی تقابل نہیں۔