پنجاب کابینہ نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:2 Minute, 9 Second

پنجاب کی کابینہ نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی باقاعدہ منظوری دیدی،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف، مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14 واں اجلاس ہوا ہے جس میں صوبائی کابینہ سے پنجاب اور اسلام آباد کے شہریوں کو بجلی بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف کی منظوری لی گئی جس پرپنجاب کابینہ پنجاب اور اسلام آباد کےلئے بجلی کے بلوں میں دئیے گئے ریلیف کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

عوام کو ریلیف دینے پر صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

صوبائی کابینہ نے ریلیف میں معاونت پر وزیراعظم شہبازشریف کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کی پہلی جامع کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی بھی منظوری دی گئی ۔سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان 2024 پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ کلائمیٹ رزلینٹ پنجاب ویژن اینڈ ایکشن پلان قومی و بین الاقوامی معاہدو ں کے عین مطابق ہے۔،ملکی تاریخ کی پہلی جامع پالیسی میں فلڈ مینجمنٹ،ایکو سسٹم انفراسٹرکچر پلان مرتب ہوئی۔فوڈ سکیورٹی،زراعت،ہیٹ ویویو پر ایکشن پلان مرتب کیا گیا۔گرین کور، بائیو ڈاو¿رسٹی، ویسٹ مینجمنٹ،گرین ٹرانسپورٹ، آبی تحفظ وڈیپارٹمنٹل ایکشن پلان شامل ہے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2023کی منظوری بھی دی گئی۔ حکومت پنجاب کی پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی سالانہ آڈٹ رپورٹ 2023-24کی منظوری دی۔صوبائی وضلعی حکومتوں کےاکاو¿نٹس کی سپیشل آڈٹ رپورٹ 2016 ، 21 ، 17 ، 22 ، 23 کی منظوری دی گئی جبکہ صوبائی کابینہ نے پنجاب زکوةو عشر کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی پنجاب بیت المال ایکٹ 1991کے تحت موجودہ پنجاب بیت المال کونسل تحلیل کرکے نئی بیت المال کونسل قائم کی منظوری بھی دی گئی۔
لاہور میں آنکھوں کے علاج معالجہ کیلئے الشفا ہسپتال کوسرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 46 ارب روپے سے عوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژننوازشریف کا ہے اور یہ کریڈٹ ان کو ہی ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کے عوام کیلئے بجلی کے بلوں میں بڑا ریلیف دیکراپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔بجلی صارفین کواگست اورستمبرکے بلوں میں 14روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔200سے500یونٹ تک بجلی خرچ کرنیوالے گھریلوصارفین ریلیف حاصل کرسکیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %