مولانا فضل الرحمٰن کا کل کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:36 Second

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کل کی ہڑتال کی حمایت کر دی۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ جے یو آئی کارکن پُرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %