0
0
Read Time:38 Second
بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈ کوچہ کے قریب واقع لیویز تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تھانے پر سے مسلح افراد کاقبضہ ختم کر ا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
مسلح افراد نے تھانے میں موجود متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور ریکارڈ جلا دیا۔
یہ بھی پڑھیے
بولان میں دھماکا، ریلوے پل گر گیا
موسیٰ خیل: گاڑیوں سے اتار کر 23 افراد قتل، بسیں، ٹرک جلا دیے گئے
لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ لیویز تھانے کےقریب سے نامعلوم شخص کی لاش بھی ملی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق لیویز تھانے کے تمام اہلکار واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔
کھڈ کوچہ کے لیویز تھانے میں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور سیکیورٹی حکام موجود ہیں۔