0
0
Read Time:39 Second
لاہور میں ٹرک اوربس کے پارٹس بنانے والی معروف کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹریکٹر کمپنی انتظامیہ کے مطابق ہماری ٹریکٹر کی صنعت پر 27 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے جو ناجائز ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے پیداواری پلانٹ 26 اگست سے غیرمعینہ مدت تک بند رہے گا۔
کمپنی نے پیداواری پلانٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔
دوسری جانب اس معاملے پر وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار رانا تنویرحسین نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں ہے اور اس کا جائزہ لے رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکسز کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، کمپنی کی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کرجلد معاملہ حل کریں گے۔