راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے 26 اگست کو امامِ حسین رضی اللّٰہ عنہ کے چہلم کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ڈویژن بھر میں امتحانات ملتوی کر دیے۔
اس حوالے سے تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ تعطیل کے باعث کیمسٹری، اسلامی تاریخ اور درس نظامی کے امتحان ملتوی کر دیے ہیں۔
جنرل سائنس، کلاتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل گروپ کے امتحان بھی ملتوی ہوئے ہیں، ملتوی شدہ امتحانات الاٹ شدہ مراکز میں دوبارہ 18 ستمبر کو ہوں گے۔
راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ اُمیدواروں کو نئی رول نمبر سلپ بھیجی جائیں گی۔
کنٹرولر امتحانات راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ریگولر اُمیدوار کی نئی رول نمبر سلپس ان کے پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی جبکہ پرائیویٹ اُمیدوار کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائے گی۔
کنٹرولر نے کہا کہ اُمیدواراپنا رول نمبر، آن لائن داخلہ فارم نمبر یا ب فارم نمبر انٹر کر کے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔