سندھ ہائی کورٹ ، میر مرتضی بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست پر تمام ملزمان یکم اکتوبر کو طلب

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:57 Second

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے بھائی میر مرتضی بھٹو قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست پر تمام ملزمان کو یکم اکتوبر کو طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضی بھٹو قتل کیس میں ان کے ملازم نور محمد کی جانب سے درج مقدمات میں ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

سرکاری وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ سابق پولیس افسر واجد درانی بیمار ہیں پیش نہیں ہوسکتے۔شعیب سڈل بھی پیش نہیں ہوسکتے حاضری سے استثنی دیا جائے۔عدالت نے مقدمے میں نامزد شعیب سڈل اور واجد درانی کی ایک روز کے لئے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کیس طویل عرصے سے التوا کا شکار کے جلد سماعت کی جائے۔مرتضی بھٹو کو 20 ستمبر 1996 میں دو تلوار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔واقعے کے دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو بری کردیا تھا۔عدالت نے تمام ملزمان کو یکم اکتوبر کو طلب کرلیا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %