صدر زرداری کو ویتنام، مالدیپ، آئرلینڈ کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:35 Second

صدر مملکت آصف زرداری کو ویتنام، مالدیپ اور آئرلینڈ کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں۔

سفرا کو ایوان صدر اسلام آباد پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔ سفرا نے صدر آصف زرداری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا امید ہے کہ نامزد سفرا پاکستان کیساتھ باہمی تعاون مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %