ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال کی لائسنسنگ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران 3 لاکھ 34 ہزار 785 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ 01 لاکھ 51 ہزار 678 شہریوں نے لرنگ 01 لاکھ 13 ہزار 850شہریوں نے فریش جبکہ 55ہزار 78 شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی گئی ۔
اسی طرح 11 ہزار 852 شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پرمٹ جاری کیے گئے۔2327 شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔
اس حوالے سے جاری بیان میں سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس دفاتر ، خدمت مراکز سمیت تمام سنٹرز پر لائسنس کیلئے آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کے دفاتر، خدمت مراکز /آن لائن اپلائی کر کے بھی شہری اپنا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ک آن لائن لائسنسوں میں لرنر ، ریگولر ، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت ہر نوعیت کے لائسنس شامل ہیں، آن لائن لرنر لائسنس ، نیشنل ، انٹرنیشنل کی آن لائن تجدید سے لاکھوں شہری روزانہ گھر بیٹھے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔