0
0
Read Time:44 Second
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت دے دی۔ منگل کو شیر افضل مروت سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، انکا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں، یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جواب کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔