0
0
Read Time:34 Second
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں 15 سالہ دورِ جبر اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوا، دعا ہے وہاں کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کا سبب بنے اور حقیقی جمہوریت واپس آئے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور ان کی آواز کو دبا کر حکومت کی، حسینہ واجد نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنا لیا۔
انہوں نے کہا کہ حسینہ کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلادیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہدکے نتیجے میں ہوا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلادیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کیلئے دعاگو ہوں۔