مایوسی پھیلانے والے سن لیں‘ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، نائب وزیراعظم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 48 Second

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مایوسی پھیلانے اور لوگوں کو ڈرانے کی ضرورت نہیں، ملک سے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر کچھ عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ کرانا چاہتے تھے، لوگ ڈراتے ہیں کہ بڑے قرضے ہیں، میں کہتا ہوں مایوسی پھیلانے والے سن لیں کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوگا، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے منفی رویے کو ختم کرنا ہوگا، معاشی ترقی کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا چیلنج ہے۔

اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، ہم کئی قسم کے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات وقت کا تقاضا ہیں، ترقی کے سفر میں آنے کے لیے اسپیڈ بریکرز ختم کرنے ہوں گے، معاشی ترقی کے مواقع موجود ہیں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، لوگ ڈراتے ہیں بڑے قرضے ہیں یہ ہوجائے گا وہ ہوجائے گا لیکن کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب بھی موقع ملا معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا، دنیا میں معاشی سفارت کاری کی، پاکستان کی معاشی جنگ لڑی، میرا ایک ہی ایجنڈا تھا پاکستان کو کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرنا، اگر پاکستان پر 130 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ ہے تو پریشان نہ ہوں، ملکی معیشت میں بہت صلاحیت ہے، میکرواکنامک معیشت میں پاکستان مستحکم ملک ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ خطے میں سب سے بہتر جارہی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں انضمام کے لیے بہت محنت کی، 2016 میں تینوں اسٹاک مارکیٹس میں انضمام کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت باہمی تجارت کی پالیسی پر گامزن ہے، برآمدات کو بڑھانا حکومت کا ایجنڈا ہے، مہنگائی 30 فیصد سے کم ہوکر 10 فیصد پر آگئی ہے، ایس ای سی پی عمارت کے لیے پلاٹ کی منظوری ہماری حکومت نے 2017 میں دی تھی لیکن ایس ای سی پی کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر سے لاگت میں اضافہ ہوگا، اس عمارت کی تعمیر میں 7 سال لگ گئے، اس میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %