وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبے بھر میں گھروں کو شمار کیا جائے گا اور اس پراجیکٹ میں ہر گھرانے کا معاشی اسٹیٹس بھی درج کیا جائے گا۔
سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت دیہات میں مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا، سوشیو اکنامک رجسٹری کیلئے صوبے بھر میں 5 ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
شہباز شریف بتائیں کوئی شخص کم سے کم اجرت 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے، حافظ نعیم
مریم نواز نے کہا ہے کہ مستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا، عوام کے لیے سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس پراجیکٹ سے حکومت کو لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، رجسٹریشن سینٹرز پر رجسٹریشن کیلئے عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔