جماعت اسلامی نے اسلام آباد جانے کا پلان تبدیل کردیا۔
امیر جماعت اسلامی راولپنڈی عارف شیرازی نے لیاقت باغ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
عارف شیرازی نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، راستے بند کردیے گئے، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف لیاقت باغ کے باہر دھرنا دیں گے۔
جماعت اسلامی دھرنا: فیض آباد پل پر آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں
عارف شیرازی نے مزید کہا کہ انتظامیہ حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف اسلام آباد کی جانب مارچ جاری ہے، اسلام آباد پولیس نے فیض آباد اور ایچ ایٹ پُل پر جماعت اسلامی کی ریلیوں کو روک لیا ہے، لیاقت باغ راولپنڈی کے اطراف جماعت اسلامی کے کارکن بڑی تعداد میں جمع ہیں۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں حراست میں لے لیا گیا ہے۔