پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے پی ٹی آئی پر پابندی لگ چکی ہوتی، ندیم افضل چن

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:49 Second

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ ہوتی تو تین سال پہلے پی ٹی آئی پر پابندی لگ چکی ہوتی۔

ایک بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ہمارا حق نہیں، مخصوص نشستیں جس جماعت کی بنتی ہیں اس کو ملنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ووٹ نہیں، تو ہمیں بھی مخصوص نشستیں نہیں ملنی چاہئیں۔

پیپلز پارٹی نے بھی مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی، اس نظرثانی اپیل میں مخصوص نشستوں سے متعلق 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

پیپلز پارٹی نے حامد رضا، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کونسل سمیت 11 افراد کو اپیل میں فریق بنایا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %