پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر پینل دینے کیلئے تجاویز پر غور

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:32 Second

پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں سولر پینل کی قسط کی مالیت اور اس کی ادائیگی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ والوں کو سولر پینل کی فراہمی کیلئے 2 کیٹگری میں رکھنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو سولر پینل کی فراہمی 14 اگست کو کیے جانے کا امکان ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %