وزیرِ اعلیٰ کے پی کی پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی۔

بس سروس چمکنی سے براستہ رنگ روڈ اتوار بازار تک چلائی جائے گی، منصوبہ پبلک و پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہو گا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چمکنی سے حیات آباد تک ابتدائی طور پر 100 بسیں چلائی جائیں گی، بس سروس سے ڈیڑھ لاکھ مسافر روز سفر کر سکیں گے۔

ایم ڈی خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی عماد علی نے کہا ہے کہ اس بس سروس سے بی آر ٹی پر رش کم ہو گا، بسوں کی تعداد کو ضرورت کے تحت 200 تک لے جایا جائے گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %