شیلا جیکسن پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد میں پیش پیش رہیں، یوسف رضا گیلانی ، سردارایازصادق

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 15 Second

چیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیلا جیکسن پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد میں پیش پیش رہیں۔ اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے امریکی کانگریس کی رکن اور کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیرپرسن محترمہ شیلا جیکسن لی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ شیلا جیکسن لی کے انتقال خبر سن کر دلی صدمہ ہوا ۔
انہوںنے کہاکہ شیلا جیکسن پاکستان کی مخلص دوست تھیں،شیلا جیکسن لی نے کانگریس میں ہمشیہ پاکستان کی حمایت کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایاکہ شیلا جیکسن پاکستان میں قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد میں پیش پیش رہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کیلئے محترمہ شیلا جیکسن لی کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔انہوںنے کہاکہ دکھ اور افسوس کی گھڑی میں پاکستان پارلیمان اور عوام محترمہ شیلا جیکسن لی کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امریکی رکنن کانگریس شیلا جیکسن لین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ شیلا جیکسن لین پاکستان کی سپورٹر اور دوستن تھیں ، انتقال کا سن کر دکھ ہوا۔یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ شیلا جیکسن لی نے کانگریس میں پاکستان کے لئے آواز بلند کی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شیلا جیکسن لی کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %