فلور ملزایسوسی ایشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فلورملز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا، پاکستان بھر میں آج سے فلورملزغیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئیں،حکومت اور فلورملز ہول سیلرز میں ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے،فلور ملزم کی ہڑتال کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلور ملز آج گندم کی دھلائی بند کردیں گی،ودہولڈنگ ٹیکس لگا تو آٹا مزید ہوجائیگا۔
حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال ہو گی اورجمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں۔ 600 فلور ملز مالکان نے گزشتہ دنوں اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظورکی تھی۔ 11جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردیں گے اگرودہولڈنگ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔
ہم نے مذاکرات کی کوشش کی ہے، حکومت کو مطالبات پہنچا دئیے ہیں کہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہمارا کام نہیں۔ آٹا واحد چیز ہے جو سستی ہے، اسے بھی مہنگا کیا جارہا ہے۔حکومت خدارا ہوش کے ناخن لے۔ہم نے حکومت کو وقت دیاتھا لیکن ہماری پیشکش کو ہماری کمزوری سمجھا گیاہم چاہتے تھے کہ عوام تنگ نہ ہوں۔بتایاگیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر فلور ملرز نے آج سے ملک بھر میں گندم کی پسائی اور فراہمی بند کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعدلاہور میں فلور ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ہ کے مطابق آج سے ہرتال شروع ہوگی اور آٹے کی سپلائی بھی بند رہے گی۔
پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخواہ نے نئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئے جمعرات کو صوبے میں ہڑتال کا اعلان کردیا، بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت پچیس سو تک جانے کاخدشہ بھی ظاہرکردیا۔صدر فلورملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ہ کہتے ہیں ظالمانہ ٹیکسز سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ملک میں گندم اتنی زیادہ ہے ہم باہر ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں اس کے باوجود پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل پر پابندی لگا دی ہے۔