پنجاب حکومت کا فورٹیفائیڈ آٹے کے منفرد تھیلے متعارف کروانے کا اعلان

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:33 Second

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فورٹیفائیڈ آٹے کے منفرد تھیلے متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ وٹامنز سے بھرپور فورٹیفائیڈ آٹے کے استعمال سے بچوں اور خواتین کے طبی مسائل میں کمی آئے گی۔

انھوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فورٹیفائیڈ آٹے کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیباریٹریز کو ہوگا۔

بلال یاسین کا کہنا ہے کہ آٹا پرمٹ جاری کرنے میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ افسر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوگا۔

صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %