تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں سرگودھا عدالت پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔
اب کسی نئے آپریشن کی ضرورت نہیں اس لئے عوام کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ میں نے اپنے عزیز کو خود دفن کیا جو بم دھماکہ میں شہد ہوا۔ جنگ جرنیلوں کے کندھوں پر نہیں ہونی چاہیے۔
عوام اور سیاستدانوں کو اس میں مکمل اعتماد میں لینا چاہیے۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے جعلی حکومت کو فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اڈیالہ جیل کا کنٹرول ایک ادارے کے لوگوں نے سنبھال رکھا ہے اورچیئر مین سے ملاقاتیں کنٹرول کی جا رہی ہیں اگر ایسا کیا گیا تو چیئر مین نے بھوک ہڑتال کا کہا تھا عمر ایوب نے کہا کہ حکومت جعلی حکومت ہے ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ھے۔عمر ایوب نے بتایا کہ میرے خلاف وارنٹ نکالے گے جن میں عدالت نے ضمانت لے کر وارنٹ ختم کر دیئے ہیں عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی حق و سچ آئین اور قانون کی بات کرتی ہیتمام اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہنا چاہیے کیونکہ ادارے بشمول پولیس ریاست نہیں تمام ادارے ریاست کے تابع ہیں عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔ مخدم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔