0
0
Read Time:43 Second
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے تختہ بیگ ضلع خیبر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی جرات اور بہادری کو سراہتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔
پیر کو پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےدہشتگردوں سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار اعجاز اور ایف سی اہلکار شہزاد کو خراجِ عقیدت کیا اور شہداکی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پاکستان میں امن کےلئے لازوال قربانیاں ہیں،پاکستانی قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کےلئے متحد ہے۔