لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 52 Second

لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ3گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ، ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے،ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10جولائی سے10ستمبرتک ہوگا۔اس حوالے سے لاہور ائیرپورٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اےاے نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیرملکی ایئر لائنز کو آگاہ کردیا ہے۔ائیرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال میں رن وے طیارے کی لینڈنگ کیلئے دستیاب ہوگا۔قبل ازیںسول ایوی ایشن نے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو عارضی طور بند کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ کے روٹ کو 6 ماہ کیلئے بند کیا گیا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ کے روٹ کو عارضی طور بندش کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن کے حکام نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔سی اے اے نوٹم کے مطابق حکم نامے پر یکم جولائی سے اطلاق شروع ہوگا۔ بندش یکم دسمبر تک کی گئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد کے درمیان روٹ نمبر J183 کو بند کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون کوکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ایک رن وے 7دنوں کیلئے بند کر دیاگیاتھا۔رن وے 25 ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے زرات ہٹانے کا کام کیا گیاتھا،رن وے سے ربڑ ہٹانے کا کام یکم جون سے لے کر 7 جون تک کیا گیاتھا۔ سول ایوی ایشن حکام نے اس سلسلے میں نوٹم جاری کر کے تمام ائیرلائنز کو آگاہی دی تھی۔سول ایوی ایشن حکام کایہ بھی کہنا تھا کہ رن وے سے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات اٹھانے کیلئے روزانہ مختلف اوقات میں دو دو گھنٹے کے دوران کام کیاگیاتھااوراس دوران طیاروں کی لینڈنگ متبادل رن وے پر جاری رکھی گئی تھی۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ رن وے نمبر 25 L کی بندش کے دوران متبادل رن وے 25 R پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %