0
0
Read Time:31 Second
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لوگ ویلیو ایڈيشن اور اچھے رشتوں کے لیے بیٹیوں کو تعلیم دلواتے ہيں۔
سیالکوٹ میں جی سی ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومتی خرچے پر 1 کروڑ 20 لاکھ روپے لگا کر ڈاکٹر بننے والی لڑکیاں شادی کرکے ہاؤس وائف بن جاتی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 73 فیصد لڑکیاں میڈیکل میں آتی ہیں اور صرف 17 فیصد پریکٹس کرتی ہیں۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ لڑکیاں ڈگریاں لے کر گھر پر نہیں بیٹھیں، والدین ہاؤس وائف بنانا چاہیں تو احتجاج کریں۔