0
0
Read Time:45 Second
قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رکن علی محمد خان نے کہا ہے کہ بچوں کے دودھ، اسٹیشنری اور صحت کے آلات پر ٹیکس واپس لیا جائے۔
علی محمد خان نے ایل پی جی اور لیپ ٹاپس پر بھی ٹیکس واپس لینے کی ترمیم پیش کی۔
اس پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیشنری، دل کی بیماریوں سے متعلقہ آلات پر ٹیکس پہلے ہی واپس لیا جاچکا، ضروری نہیں کہ پیکجڈ دودھ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں صحت مند قدرتی دودھ کی طرف جانا ہوگا۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے دل کی بیماری سے متعلق آلات، اسٹنٹ اور ادویات پر ٹیکس کا معاملہ اٹھایا تھا۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت کا شکریہ کہ دل کی بیماری سے متعلق آلات اورادویات پر ٹیکسز واپس لے لیے۔