عمر ایوب خان پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین فنانس بورڈ کے عہدوں سے مستعفی ہوگئے

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 31 Second

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب خان سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ کردہ استعفے میں کہا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دینا باعث اعزاز رہا۔ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز ، کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکرگزار ہوں۔
میں سمجھتا ہوں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا۔ پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کیلئے سیکرٹری جنرل کا عہدہ کسی اور کو دیا جائے، سیکرٹری جنرل ، چیئرمین فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدوں سے استعفا دے رہا ہوں۔ عمر ایوب نے کہا کہ کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ عمرایوب نے کہا کہ میں نے استعفا 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کو بھیجا تھا،شبلی فراز نے آج بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں میرا پیغام پہنچایا، استعفا قبول کرنے پر عمران خان کا مشکور ہوں، عمر ایوب نے خط میں کہا کہ قومی اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یاد رہےاس سے قبل آج تحریک انصاف کے کارکنان نے عمر ایوب سے احتجاج کی کال کا مطالبہ کر دیا اور غصے کا اظہار کیا تاہم عمرایوب مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کردیاہے۔اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کئی کارکنان نے سامنا ہونے پراپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر غصے کا اظہار کیا تاہم وہ انہیں نظرانداز کرکے مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔اس موقع پر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %