محکمہ موسمیات کی جانب سے اس سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم اس دوران ملک کے بالائی علاقے شدید موسمی صورت حال کا سامنا کرسکتے ہیں۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا تھا کہ مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون کے دوران زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سیلابی کیفیت رہے گی۔
مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی
پاکستان کے آبی وسائل کا منبہ انڈس ریور واٹر سسٹم ہے اور دریا ئے جہلم اور اس کے معاون دریا انڈس ریور واٹر سسٹم میں اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالتے ہیں ۔
موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے اس میں شک نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے عمل کو انسان تبدیل نہیں کر سکتا لیکن کلائمٹ چینج رزیلینٹ(climate change resilient ) معاشرہ قائم کرکے اس کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔