چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ، صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 32 Second

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے ملاقات کی، ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کےعوامی جمہوریہ چین کے مشن آفس میں ہوئی۔

محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان پاک چین تعلقات اور سیکیورٹی امور پر گفتگو ہوئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس کے علاوہ ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی، چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ اور صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا۔

کیو آئی یانجن نے اسلام آباد میں خصوصاً چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس پی یو کے قیام کو سراہا اور ایس پی یو کی ٹریننگ، دیگر امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیرِ داخلہ کیو آئی یانجن نے کہا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست ہیں اور پاک چین دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

محسن نقوی نے داسو واقعے کی تحقیقات پر پیشرفت سے آگاہ کیا جس پر چینی ہم منصب کیو آئی یانجن نے کیس پر جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداروں نے محنت اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کو ٹریس کیا۔

چینی وزیرِ داخلہ نے محسن نقوی کو ستمبر میں گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

محسن نقوی نے گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت قبول کر لی جبکہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

چینی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ چین سے دوستی پر ہم سب کو فخر ہے، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب یو این کوپ کانفرنس کے لیے نیویارک میں ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %