جیل انتظامیہ نے بتایا علی امین گنڈاپور نہ آئیں انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، فیصل چوہدری

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:39 Second

بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے بتایا علی امین گنڈاپور نہ آئیں انہیں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو آج اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں پیش ہونا تھا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ آج ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم ہونی تھیں، چالان کی نقول تقسیم نہیں ہوئیں اور سماعت 15 جولائی تک ملتوی کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کو آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %