0
0
Read Time:49 Second
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکنِ رانا آفتاب احمد نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پُرامن احتجاج کی کال دی ہے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔
یہ بات اپوزیشن رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب احمد نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ امن و امان کو خراب کیا جا رہا ہے، اگر یہی پروگرام ہے تو پھر اپنا پروگرام بھی بنا لیں گے، حکومت دفعہ 144 لگاتی ہے تو بتائے کس جگہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی؟
پنجاب اسمبلی کا اجلاس, صرف 5 ارکان کی شرکت
رانا آفتاب احمد نے مزید کہا کہ احتجاج اور ریلیوں پر کس قانون کے تحت پابندی لگا دی ہے، آزادیٔ اظہار رائے کی کہاں آزادی ہے؟
اپوزیشن رکنِ پنجاب اسمبلی رانا آفتاب احمد نے یہ بھی کہا کہ حکومت اگر ہم پر ظلم کرے گی تو پھر ہم ادھر ہی احتجاج شروع کر دیں گے۔