الیکشن ٹربیونل کا کیس اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہوجائےگا،شیخ رشید

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 42 Second

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچے ہوجائےگا،عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی وہ حالات نہیں،30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہےگا، سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے۔نیشنل پریس کلب میں 3 روزہ عید فیملی فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ابھی اتنی جلدی وہ حالات نظر نہیں آرہے ہیں۔
مذاکرات صرف اسی صورت کامیاب ہوں گے جب تمام سیاسی جماعتیں ایک نکتہ پر متفق ہونگے۔میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملااور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہے، مذاکرات کے حوالے سے وہ ہی بات کریں گے جن کو نامزد کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالات خراب سے خراب تر ہیں۔ 300 سے زائد لوگوں کا یہ کیس ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہاز میں جو گندم لائی گئی وہ 1500 ٹن کم نکلی تھی۔ نیب سے میری درخواست ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے، صنعت کار اور دکاندار رو رہا تھا لیکن اب کاشتکار بھی رو رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھاکہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ گندم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی اور ایک کلو گندم بھی نہیں خریدی گئی۔جھوٹی شہادتوں پر بنائے گئے کیسسز کو ختم کیا جائے۔اگر کوئی مجرم ہے تو اسی سزا دی جائے اور جو بے گناہ ہیں ان کو رہا کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی، اقتصادی اور معاشی طور پر 2 ماہ بڑے اہم ہیں، سیاست اپنا رنگ دکھائے گی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %