ہم نے شبلی فراز کو دوسری کمیٹی کی سربراہی آفر کی تھی، شیری رحمن

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:44 Second

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم نے جمہوری طریقہ کار اختیار کیا ہے، ہم نے شبلی فراز کو دوسری کمیٹی کی سربراہی آفر کی تھی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے اس کمیٹی کی سربراہی مانگی تھی۔

شیری رحمن نے کہا کہ تمام طریقہ کار قانونی طریقے سے ہوا اور وہ سینیٹ سیکریٹریٹ پر دبا ئونہ ڈالیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں شیری رحمن کے موقف کی تائید کرتا ہوں، بلاوجہ شور مچانے کے بجائے قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سی ڈی اے کی زمین پر قبضہ اور شور مچانے سے ریلیف نہیں ملے گا۔سینیٹر منظور احمد نے کہا کہ اجلاس کو قانون کے مطابق چلایا جائے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %