سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کااعلان، شرح سود میں کمی

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:52 Second

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کااعلان کرتے ہوئے شرح سود میں کمی کا اعلا ن کردیا،سٹیٹ بینک نے مہنگائی کی شرح کم ہونے کی وجہ سے شرح سود کم کی، بنیادی شرح سود 22 سے کم ہوکر 20.5 فیصد پر آگئی ،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹ کمی کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی۔ مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ سخت زری پالیسی اور غذائی اشیاءکی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔4 سال بعد سٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی۔آخری بار سٹیٹ بینک نے 25 جون 2020 کو شرح سود میں ایک فیصد کمی کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 18مارچ کو سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں شرح سود 22فیصد کی سطح پر پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %