وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں شہروں کو فضائی آلودگی سے پاک کرنا ہے۔
کراچی میں عالمی یوم ماحولیات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور انوائرمینٹ پروٹیکشن ایجنسی مثبت کردار ادا کرے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات بلدیاتی اداروں کو ماحول کی بہتری کے لیے رہنمائی کریں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف
اعادہ کریں محفوظ مستقبل کیلئے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرینگے: صدر آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف ای پی اے اور کے ایم سی مل کر کام کریں، محکمۂ آبپاشی نہری پانی کو آلودگی سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کو شجرکاری مہم کی ہدایت دی ہے، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام دیگر شہروں تک بڑھا رہے ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔