مصدق ملک کا پی ٹی آئی سے بغاوت چھوڑنے اور بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹ ہٹانے کا مطالبہ

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 38 Second


وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا متنازع ٹوئٹ ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے بغاوت کو چھوڑیں سیاسی بات کریں لیکن اگر مقصد ہی سیاست نہ ہو تو پھر ہم کیا کریں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ پڑھنے یا پڑھانے میں کوئی حرج نہیں ہے، حرج اس نیت اور ذہنی فتور میں ہے جو 53 سال بعد جاگ اٹھا ہے۔

عرفان صدیق نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال کے اقتدار میں رپورٹ کی تشہیر کیوں نہیں کی؟ آج بھی وقت ہے پی ٹی آئی رپورٹ کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ بنا کر تسکین کر لے۔

یہ بھی پڑھیں
عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ عارف علوی
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے تحقیقات مسترد کردیں
ٹوئٹ کا معاملہ: عمران خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم کو جواب دینےسے انکار کردیا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے آفیشل اکاؤنٹ سے سقوط ڈھاکا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کا معاملہ اٹھایا گیا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے وضاحتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پروپیگنڈا ویڈیو پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کے سائبر ونگ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا اورگزشتہ روز ایف آئی اے ٹیم معاملے کی تحقیقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم عمران خان نے ایف آئی اے ٹیم کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر ویڈیو پر جواب دینے سے انکار کر دیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %