رؤف حسن حملہ کیس: گاڑی کا ڈیٹا نہ مل سکا، خواجہ سراؤں کے میک اپ کے باعث شناخت کا امکان بھی کم

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 13 Second


اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا کے زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔

رؤف حسن پر حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہو کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، خواجہ سراؤں نے بلیک رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی تاہم گاڑی کے حروف مدھم ہونے کے باعث ڈیٹا نہیں مل سکا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے جب کہ زیادہ میک اپ کے باعث چہرے کی شناخت کے امکانات کم ہیں۔

خیال رہےکہ حملےکا مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کے خلاف تھانہ آبپارہ میں رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہےجس میں اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق رؤف حسن ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جارہے تھے تو حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا اور اسی دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور جان لیوا حملہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، جیسے ہی خود کو بچانے پیچھےہٹا تو چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
100 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %