پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، آئی ایس پی آر

پاکستان
0 0
Spread the love
Read Time:1 Minute, 32 Second

پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر امن کی حفاظت کرنے والوں کے عالمی دن کی کے موقع پر اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، اس وقت تقریباً 3000 پاکستانی سیکورٹی اہلکار کانگو، جنوبی سوڈان، ابی، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ میں مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
1960 کے بعد سے، پاکستان نے دنیا کے تقریباً تمام براعظموں کے 29 ممالک میں اقوام متحدہ کے 48 امن مشنز میں دو لاکھ 35 ہزار سکیورٹی اہلکار فراہم کئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کے قیام امن مشنز کے لیے اپنی دیرینہ وابستگی پر فخر ہے۔ ہمارے امن دستوں نے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے غیر معمولی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا مظاہرہ کیا ہے۔

مجموعی طور پر 181 پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں جانوں کی قربانی پیش کی ۔امن کے اس عالمی دن پر ہم عالمی امن کے عظیم مقصد کے لیے ان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پاکستان امن مشنز میں خواتین کی بہتر نمائندگی کے لیے اقوام متحدہ کی صنفی مساوات کی حکمت عملی کے لیے بھی پرعزم ہے ۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن دستوں کی حفاظت اور سلامتی کو بہتر بنانے کے اقدامات کی بھی حمایت کرتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے اور پاکستانی امن دستے شورش زدہ علاقوں میں مقامی کمیونٹیز کی بہتری کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %